محکمہ تعلیم،این ٹی ایس پاس کرنے والے امیدار نظر انداز،ایڈھاک اساتذہ کو مستقل کر دیا گیا

محکمہ تعلیم،این ٹی ایس پاس کرنے والے امیدار نظر انداز،ایڈھاک اساتذہ کو ...

مظفرآباد (بیورورپورٹ ) محکمہ تعلیم،این ٹی ایس پاس کرنے والے ویٹنگ لسٹ پے موجود امیدار نظر انداز،ایڈھاک آساتذہ کو مستقل کر دیا گیا۔2017میں جن امیدواروں نے این ٹی ایس اعلیٰ پوزیشن پے پاس کر لئے تھے آسامیاں دستیاب نہ ہونے کے باعث انہیں ویٹنگ پے رکھا گیا تھا،لیکن جب آسامیاں دستیاب ہوئیں تو ایڈھاک ملازمین کو کنفرم کر دیا گیا،ویٹنگ والے منہ تکتے رہ گئے۔متاثرہ امیدواروں نے حکومت آزاد کشمیر کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ 2017میں این ٹی ایس پاس کرنے والے ایڈھاک تقرریوں میں شامل نہ ہونے والوں کو ایڈجسٹ کیا جائے،متاثرہ امیدواروں کے مطابق ایڈھاک تقرری کیلئے ویٹنگ لسٹ والے شامل نہیں ہوئے اور ایڈھاک تقرری کیلئے باقاعدہ کچھ لوگوں کو لیٹر دیئے گئے جس پر انہوں نے اس کو قبول نہیں کیا،28مارچ کو حکومت کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا کہ ایڈھاک ملازمین کو مستقل کیا جاتا ہے،جس کے باعث ایڈھاک تقرریوں میں شامل نہ ہونے والے امیدوار حق سے محروم ہو کر رہ گئے ہیں۔حکومت بالخصوص وزیرتعلیم،سیکرٹری اور اعلیٰ حکام اس ناانصافی کا فوری ازالہ کریں،اگرایسا نہ ہوا تو محکمہ تعلیم کے خلاف متاثرہ امیدوار بھوک ہڑتال کریں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر