مظفرآباد،محکمہ لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی میں غیر قانونی ، بدوں اشتہار تقرریوں کا انکشاف

مظفرآباد،محکمہ لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی میں غیر قانونی ، بدوں اشتہار ...

مظفرآباد (بیورورپورٹ ) محکمہ لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی میں غیر قانونی ، بدوں اشتہار تقرریوں کا انکشاف ،اوور سیئر کی آسامیوں پر عدالت میں مقدمہ زیر کار ہونے کے باوجود غیر قانونی تقرریاں کی جا رہی ہیں،محکمہ کا منظم مافیا ہائی کورٹ کو بھی خاطر میں نہیں لا رہا ۔ محکمہ لوکل گورنمنٹ سیکرٹریٹ اور نظامت میں انتہائی بااثر مافیا کا راج ہے ۔سیکرٹری او ر ڈائریکٹر جنرل کو بھی مافیا نے وارداتوں سے لاعلم رکھا ہوا ہے۔ ۔ محکمہ لوکل گورنمنٹ میں عرصہ دس سال سروس کے حامل اوور سیئرز کو نظر انداز کر کے رقم خرچ کرنے والے افراد کو بدوں اشتہار مستقل کیا جا رہا ہے۔ سابق سیکرٹری لوکل گورنمنٹ راجہ محمود الحسن کو بھی مکمل اندھیرے میں رکھ کر ایک اوور سیئر کی تقرری کرائی گئی۔ جبکہ نئے سیکرٹری لوکل گونمنٹ منصورقادر ڈار کو بھی اندھیرے میں رکھ کر اوورسیئر ز کی تقرریوں سے متعلق تجاویز ارسال کر دی گئی ہیں۔اس وقت ایک خاص مافیا نے محکمہ لوکل گورنمنٹ میں اوور سیئر کی تقرری کا ریٹ 5لاکھ روپے فی تقرری مقرر کر رکھا ہے جو یہ رقم دیتا ہے اس کی تقرری ہو جاتی ہے۔ اووسیئرز کی تعیناتیوں میں کوٹہ کی بھی صریحا خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ منظم مافیا تقرریاں کروا کر آرڈر خفیہ رکھتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے بڑے عوامی محکمہ میں اوورسیئرز کی تعیناتیوں میں بڑے پیمانے پر میرٹ پامال کیا جا رہا ہے، محکمہ کے متعلقہ شعبوں پر مشتمل ایک خاص مافیا نے گروہ تشکیل دے رکھا ہے جو سیکرٹری اور ڈائریکٹر جنرل کو اندھیرے میں رکھ کر وارداتیں ڈال رہا ہے۔ محکمہ لوکل گورنمنٹ میں کام چلاؤ پالیسی کے تحت دس سال قبل اوورسیئرز کی ایڈھاک تقرریاں کی گئی تھیں ۔یہ تمام تقرریاں خالی آسامیوں کے خلاف کی گئیں ۔ دس سال قبل ایڈھاک تعینات ہونے والوں نے مستقلی کے لیے عدالت میں رٹ بھی دائر کر رکھی ہے لیکن محکمہ کا محصوص گروہ ہائی کورٹ میں رٹ دائر ہونے کے باوجود خالی آسامیوں پر بدوں کوٹہ، بدوں مشتہرگی غیر قانونی تقرریاں کرانے میں مصروف ہے۔ اور منظور نظر افرااد کو تعینات کر کے ان کے آرڈر خفیہ رکھے جا رہے ہیں۔ عوامی حلقوں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر ، چیف جسٹس ہائی کورٹ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور دیگر حکام سے لوکل گورنمنٹ میں اوور سیئر ز کی آسامیوں پر غیر قانونی تقرریوں کا نوٹس لینے اور منظم مافیا کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر