آئینی حلقہ بندیوں سے متعلق قومی اسمبلی خصوصی کمیٹی کا اجلاس بدھ کو ہوگا

آئینی حلقہ بندیوں سے متعلق قومی اسمبلی خصوصی کمیٹی کا اجلاس بدھ کو ہوگا

اسلام آباد(صباح نیوز)آئینی حلقہ بندیوں کے بارے میں قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس (بدھ کو)پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوگاحلقہ بندیوں کے بارے میں 9رکنی ورکنگ گروپ کی رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گااور اتفاق رائے سے رپورٹ کی توثیق کرتے ہوئے اسے ہاؤس کو بھیج دیا جائے گا۔ اجلاس کمیٹی کے چیئرمین ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی کی صدارت میں ہوگا۔اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے حلقہ بندیوں کے بارے میں تجاویز اور اعتراضات کو حتمی شکل دی جائے گی اور ضروری کارروائی کیلئے قومی اسمبلی کو اس سے آگاہ کردیا جائے گا۔ قومی اسمبلی متفقہ طور پر یہ سفارشات الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ارسال کرے دے گی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر