مظفرآباد،مہاجرین کی سیکڑوں آسامیوں کو بغیر اخباری اشتہار ہڑپ کر لیا گیا

مظفرآباد،مہاجرین کی سیکڑوں آسامیوں کو بغیر اخباری اشتہار ہڑپ کر لیا گیا

مظفرآباد (بیورورپورٹ ) حکومت آزاد کشمیر کا مہاجر دشمن سرگرمیاں عروج پر،مہاجرین کی سیکڑوں آسامیوں کو بغیر اخباری اشتہار ہڑپ کر لیا گیا، مہاجرین 1989 ؁ء کے کوٹے پر لوٹ سیل جاری، محکمہ ٹیوٹا اور آئی ٹی بورڈ نے مہاجرین کی 17 آسامیوں پر غیر قانونی تقرریاں کر دیں، اطلاعات کے مطابق محکمہ ٹیوٹا نے بغیر اشتہار جاری کیے مہاجرین 1989 ؁ء کی دو آسامیوں کو بغیر مشتہر کیے تقرریاں کر دی ہیں، ٹیوٹا میں مہاجرین 1989 ؁ء کمپیوٹر انسٹریکٹر کی 1، انسٹریکٹر B16 کی تین انسٹریکٹر بی 11 کی تین آسامیوں کو بغیر اخباری اشتہار بغیر ٹیسٹ انٹر ویو کے من پسند افراد کی تقرریاں کر دی گئی ہیں، اس طرح آئی ٹی بورڈز میں بھی مہاجرین مقبوضہ کشمیر کی متعدد آسامیاں خالی تھی آئی ٹی بورڈ نے کمپیوٹر انسٹرکٹر کی 170 آسامیاں مشتہر کی، مہاجرین 1989 ؁ء کی 12 آسامیوں پر ڈاکہ ڈالا گیا، مہاجرین کا کوٹہ مشتہر نہ کر نے پر مہاجر حلقوں کا شدید احتجاج ،یاد رہے کہ مہاجرین مقبوضہ کشمیر رواں برس سنٹرل پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا لگایا تھا ،وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے مہاجرین کے ساتھ وعدہ کیا تھا کہ ہر صورت کوٹہ پر عملدرآمد ہوگا ،وزیر حکومت نورین عارف نے سب سے زیادہ مہاجرین 1989 ؁ء کے کوٹے کی خلاف ورزیاں کی، مہاجرین کے کوٹہ پر غیر مہاجرین اور اپنے حلقے کے لوگوں کو ایڈجسٹ کیا گیا، ٹیوٹا میں مہاجرین کی انسٹریکٹر بی 17 کی ایک آسامی، انسٹریکٹر بی 16 کی تین آسامیاں، انسٹریکٹر بی 11 کی 3 آسامیاں جب کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی ایک آسامی پر غیر مہاجرین کو بھرتی کیا گیا، ٹیوٹا نے بغیر اخباری اشتہار آسامیوں کی خرید و فروخت کی، مہاجرین مقبوضہ کشمیر نے وزیر اعظم آزاد کشمیرراجہ فاروق حیدر خان،آرمی چیف ،ڈی جی آئی ایس آئی، چیف سیکرٹری آزاد کشمیر و دیگر اعلیٰ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ مہاجرین سے کیا گیا وعدہ پورا کریں، ٹیوٹا میں بغیر اشتہار کے بھرتی کیے گئے لوگوں کی تقرریوں کو جعلی قرار دے کر منسوخ کی جائیں، مہاجرین 1989 ؁ء کا کوٹہ مشتہر کر کے آسامیاں تخلیق کی جائیں بصورت دیگر مہاجرین دوبارہ احتجاجی دھرنا دیں گے، مہاجرین نے وزیر اعظم کے گڈ گورننس کے دعوؤں کی شدید مذمت کی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...