اردو زبان میں اپنی نوعیت کے اولین ’شکایت نمبر‘ کی اشاعت

اردو زبان میں اپنی نوعیت کے اولین ’شکایت نمبر‘ کی اشاعت

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاک و ہند میں بچوں کے مقبول ترین رسالے ماہنامہ ساتھی کا ’شکایت نمبر‘ ماہِ مئی میں منظرِ عام پر آرہا ہے۔ اس خاص شمارے میں شامل تخلیقات کا موضوع شکوہ و شکایت ہے ۔ اپنے تاثرات میں ماہنامہ ساتھی کے مُدیر جناب محمد طارق خان نے کہا کہ بچوں کی نفسیاتی بلوغت کو اردو ادب میں کم ہی بحث میں لایا گیا ہے اور بچپن جیسے سنہری عہد کی رنگ برنگ سرگرمیوں اور معصوم لغزشوں پر قلم آرائی کی مثالیں ڈھونڈنا مشکل ہے جسکی کمی پوری کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ماہنامہ ساتھی بچوں میں انتہائی مثبت و صحت مند رویے کو ہر طور پروان چڑھانے میں ایک مرکزی کردار اد ا کررہا ہے جسکی جتنی پزیرائی کی جائے کم ہے ۔ ماہنامہ ساتھی کے’شکایت نمبر‘ مئی2018میں دلچسپی سے بھر پور کہانیوں و بے شمار معلوماتی مضامین شامل کیے گئے ہیں ۔اپنی نوعیت کے اس منفرد ادبی شاہکار میں بچوں کے ادب سے منسلک مُلک کے نامور و ابھرتے ہوئے ادیبوں، مضمون نگاروں و شعرا کی تخلیقات خصوصی طور پر شامل کی گئی ہیں جن میں جناب اطہر علی ہاشمی، ، افق دہلوی،سیما صدیقی،اجمل سراج، ابنِ بہروز، عمران شمشاد، احمد عدنان طارق، ڈاکٹر عمران مشتاق، محمد الیاس نواز، گل رعنا، نذیر انبالوی، ماہم جاوید، عظمیٰ ابونصر صدیقی، بینا صدیقی و دیگر ابھرتے ہوئے نام شامل ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...