نوجوان قیادت ہی شہر کی کھوئی ہوئی شناخت واپس لائے گی : حافظ نعیم الرحمن

نوجوان قیادت ہی شہر کی کھوئی ہوئی شناخت واپس لائے گی : حافظ نعیم الرحمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے جے آئی یوتھ کراچی کے تحت ’’کراچی یوتھ الیکشن ‘‘ کے پہلے مرحلے میں کراچی کے 3اضلاع کا دورہ کیا اور پولنگ اسٹیشنز پر یوتھ الیکشن کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔پولنگ اسٹیشنز پر موجود نوجوانوں نے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا پرتپاک استقبال کیااور نعرے بھی لگائے ۔پولنگ اسٹیشن کے باہر ووٹر زکی لمبی قطاریں لگی ہوئی تھیں اور ووٹر ز اپنے اپنے منتخب نمائندوں کو کامیاب کروانے کے لیے نعرے بھی لگاتے رہے۔ اس موقع پر نائب امراء محمد اسحاق خان ، ڈاکٹر اسامہ رضی ، محمد اسلام ،امیر جماعت اسلامی ضلع جنوبی عبد الرشید ، جماعت اسلامی کراچی کے سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ،جے آئی یوتھ کراچی کے صدر حافظ بلال رمضان ، جنرل سکریٹری عارف غزنوی اور دیگر بھی موجود تھے۔ ’’کراچی یوتھ الیکشن ‘‘ میں ضلع جنوبی لیاری میں آگرہ تاج ، بہار کالونی میں 9یونٹس میں 18الیکشن پینل تھے جن کے انتخابی نشانات فٹبال، بلب، گلاب کا پھول، قلم، جھونپڑی، جناح کیپ تھا ، ضلع غربی بنارس میں یوسی 14میں 3الیکشن پینل تھے جن کے انتخابی نشانات چھتری ، فٹبال اور موم بتی تھا ۔ ضلع بن قاسم میں 24یوسیز میں انتخابات ہوئے جس میں 52الیکشنپینل تھے اور 37پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے اور ضلع شرقی کے شاہ فیصل زون میں 7یوسیز میں الیکشن ہوئے جن میں 13پینل تھے ۔علاوہ ازیں دوسرے مرحلے میں 15اپریل کو الیکشن ہوں گے ۔حافظ نعیم الرحمن نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن پاکستان کی تاریخ میں نوجوانوں کی جمہوریت کا نئے انداز کا مظاہرہ ہو رہا ہے، شہر بھر میں 110 یوسی میں 245 پینلز کے درمیان مقابلے ہورہے ہیں ،کراچی یوتھ الیکشن میں رجسٹرڈ یوتھ میمبر اپنی قیادت کا انتخاب کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی جمہوری وسیاسی جماعت ہے ،نوجوانوں ہی سے قوم کی امیدیں وابستہ ہیں ، لیاری کو پیرس بنانے کا خواب دکھانے والے ، لیاری آکر دیکھیں ،لیاری پیرس نہیں مسائل کی آماجگاہ بناہوا ہے ،اس وقت شہر کراچی مسائلستان بنا ہوا ہے ، عوامی مسائل کم ہونے کے بجائے بڑھ رہے ہیں ،شہر اس وقت کچراکنڈی، صاف پانی کی عدم دستیابی، لوڈ شیڈنگ جیسے بڑے مسائل سے دوچار ہے،مسائل کا حل صرف اور صرف نیک وصالح او ر کرپشن سے پاک قیادت ہی کرسکتی ہے ۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ یوتھ الیکشن کا مقصد نوجوان قیادت کو آگے لانا ہے ، آج منتخب ہونے والے نوجوان اپنی اپنی یوسیز او ر زونز میں مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کریں گے او ر عوام کے مسائل حل کرائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے حقوق کے دعویداروں نے کراچی کے ووٹوں کو فروخت کردیا لیکن اب یہ نوجوان شہریوں کی شناخت واپس لوٹائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ آج سے پچاس سال قبل پیپلز پارٹی کی حکومت نے لیاری کو پیرس بنانے کا خواب دیکھا تھا لیکن طویل عرصہ گزرنے کے بعد بھی لوٹ مار کے سوائے پیپلز پارٹی نے لیاری کو کچھ نہیں دیا، یہاں کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ، گٹر ابل رہے ہیں اور آج لیاری کے نوجوان بے روزگاری کا شکار ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...