وسیم اختر کی کرپشن کیخلاف سماجی تنظیم فکس اٹ کی احتجاجی ریلی

وسیم اختر کی کرپشن کیخلاف سماجی تنظیم فکس اٹ کی احتجاجی ریلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سماجی تنظیم فکس اٹ کے سربراہ عالمگیر خان کی جانب سے میئر کراچی وسیم اختر کی کرپشن کے خلاف اتوار کو تبت سینٹر سے کے ایم سی ہیڈ آفس تک احتجاجی ریلی نکالی جس میں فکس اٹ کارکنوں کی بڑی تعداد شامل تھی، پولیس نے کے ایم سی ہیڈ آفس سے کچھ فاصلے پر ریلی کو روک لیا اور ریلی کے شرکاکو آگے جانے سے روک دیا، جس پر عالمگیر خان سمیت دس افراد نے کے ایم سی ہیڈ آفس کے باہر دھرنا دیا۔ اور انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کردیا۔ دھرنے کے اختتام پر عالمگیر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئندہ کے عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا۔ اور کہا کہ وہ میئر کراچی کی کرپشن کے خلاف عدالت اور نیب میں جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق فکس اٹ کی جانب سے میئر کراچی کی کرپشن کے خلاف اتوار کی سہ پہر کو تبت سینٹر سے کے ایم سی ھیڈ آفس تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں فکس اٹ کے کارکنوں کی بڑی تعداد شامل تھی جو ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینر اٹھائے ہوئے تھے جن پر میئر کراچی وسیم اختر کے خلاف نعرے درج تھے ۔ ریلی کے دوران فکس اٹ کے سربراہ عالمگیر خان کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ وہ شہر کا کچرا کے ایم سی ھیڈ آفس کے باہر ڈالیں گے جس پر پولیس نے رکاوٹیں کھڑی کرکے ایم اے جناح روڈ پر سڑکیں بند کردیں اور ریلی کو شرکاکو لائٹ ہاس پر روک لیا۔ انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد عالمگیر خان سمیت فکس اٹ کے دس کارکنوں کو کے ایم سی ھیڈ آفس تک جانے دیا گیا جہاں انھوں دھرنا دیااس موقع پر کے ایم سی ہیڈ آفس کے باہر بھاری تعدا د میں پولیس اہلکار تعینات تھے۔ کچھ دیر احتجاجی دھرنا دینے کے بعد فکس اٹ کے سربراہ عالمگیر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میئر کراچی وسیم اختر پی ایس ایل کے لئے تیرا کروڑ روپے کا حساب دیں وسیم اختر نے 8کروڑ روپے کا اپنے دوست سنجے کو بغیر ٹینڈر کے لائٹنگ کا ٹھیکہ دیا، جبکہ اپنی اہلیہ کو 25فائر فائٹرز کی وردیاں بنانے کے لئے چار کروڑ روپے کا ٹھیکہ دیا ۔اختیارات اور فنڈز کی کمی کا رونے والے میئر کراچی نے کرپشن کی تمام حدوں کو توڑ دیا ہے۔ عالمگیر خان نے کہا کہ میئر کراچی کی جس کرپشن کا ذکر میں کر رہا ہوں اس ہی کی بات ڈاکٹر فاروق ستار اور ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ بات کر رہے ہیں۔میئر بتائیں کتنے اسپتال اپ گریڈ کئے۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ میں اور میرے ساتھی آئندہ کے عام انتخابات میں حصہ لیں گے کیوں کہ الیکشن لڑ کر ہی کرپٹ لوگوں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم میئر کراچی وسیم اختر سے عوام کے ایک ایک پیسے کا حساب لیں گے۔اور ان کے خلاف ڈپٹی میئر کے ساتھ ملکر نیب اور عدالت جائیں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...