کراچی کے کرکٹرز کے اعزا ز میں گورنر سندھ کا استقبالیہ

کراچی کے کرکٹرز کے اعزا ز میں گورنر سندھ کا استقبالیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)خیبرپختونخواہ کے وزیرخزانہ مظفر سید کے والد کی وفات پرنائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اسداللہ بھٹو،سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی،قیم صوبہ ممتازحسین سہتو اور سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا نے گھرکراچی (این این آئی) گورنر سندھ محمد زبیر کی جانب سے پاکستان سپر لیگ میں شریک کراچی سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں گورنر ہاؤس میں پرتکلف استقبالیہ دیاگیا۔استقبالیہ میں کپتان سرفراز احمد ،اسد شفیق، معین خان ، ظہیر عباس ، صلاح الدین صلو سمیت دیگر کرکٹرز نے شرکت کی۔استقبالیہ تقریب سے خطاب میں گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی ماضی کی طرح آج بھی عالمی سطح کے مایہ ناز کرکٹرز فراہم کررہا ہے ، کراچی سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا اور کئی عالمی ریکارڈز اپنے نام کئے جو اس شہر کا منفرد اعزاز بھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل سے ہمیں اچھے کرکٹرز ملے اور اس فارمیٹ سے ہی کراچی میں کرکٹ بحال ہونا شروع ہوگئی ہے ، پی ایس ایل کے فائنل میں شہر بھر میں عید کا سماں رہا لوگوں کا کرکٹ سے جنون سر چڑھ کر بولا جس سے پوری دنیا میں کراچی کا مثبت امیج اجاگر ہوا اور دنیائے کرکٹرز نے بھی اس بات کا اعتراف کیا کہ کراچی والے کرکٹ کے دیوانے ہیں یہی وجہ ہے کہ فائنل کے فوراً بعد ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے دورہ میں کراچی میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی اس موقع پر میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو مبارک باد پیش کرتا ہوں جن کی قیادت میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان ٹیم نے سیریز میں کلین سوئپ کیا ۔رے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اورپسماندگان کے لیے صبروجمیل کی دعا کی ہے ۔