علامہ ناظر عباس متحدہ مجلس عمل سندھ کے نئے سیکرٹری جنرل نامزد

علامہ ناظر عباس متحدہ مجلس عمل سندھ کے نئے سیکرٹری جنرل نامزد

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ادارہ نور حق کراچی میں متحدہ مجلس عمل کے صوبائی صدر کے انتخاب کا اجلاس متحدہ مجلس عمل کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کی سر براہی میں منعقد ہوا جس میں صوبائی صدرراشد محمود سومروں ، کو صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی اور نائب صدرمعراج الہدی کو نامزد کیا گیا اس موقع پر شیعہ علماء کو نسل سندھ کے صدر اور نومنتخب صوبائی سیکرٹری جنرل متحدہ مجلس عمل علامہ سید ناظر عباس تقوی کا خطاب میں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کا قیام پاکستان میں آئین اور قانون کی بالا دستی اور پاکستان میں عدلانہ نظام کے لئے جدوجہد سندھ میں ہماری اولین تر جیحی ہوگی عوامی مسائل اور مشکلات کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ تمام مسلک کے درمیان اتحاد و وحدت کی فضاء کو بہتر بنانے کے لئے متحدہ مجلس عمل اپنا مثبت کردار ادا کرے گی وہ قوتیں اور عناصر جو ملک میں فرقہ واریت کوفروغ دینا چاہتی ہیں اور دہشت گردوں کی پشت پناہی میں ملوث ہیں ان کو ہم کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہو نے دیں گے معاشرے سے کرپشن عوام کا استحصال مہنگائی،بے روزگاری اور بیرونی مداخلت روکنے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں نطام مصطفی کے قیام کے لئے جدوجہد کرنا اور پاکستان میں تحفظ قانون رسالت کی حفاظت کے لئے متحدہ مجلس عمل 2018کے الیکشن میں بھرپور قوت اور طاقت کے ساتھ میدان عمل میں آئے گی عوام نے اُن عناصر جنہوں نے ملک میں کرپشن اور ملکی دولت کو بیرون ملک منتقل کیا ان کرپٹ سیاستدانوں کو مسترد کردیا ہے اور اب عوام کی نگاہیں متحدہ مجلس عمل کی قیادت کی جانب ہیں کیونکہ اب متحدہ مجلس عمل ہی پاکستان میں بھر میں عوامی مسائل کو حل کرنے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر