(ق) لیگ کے چودھری ظہیر الدین تحریک انصاف میں شامل

(ق) لیگ کے چودھری ظہیر الدین تحریک انصاف میں شامل

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ ق کے چودھری ظہر الدین نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ چودھری ظہیر الدین ق لیگ کے جنرل سیکرٹری کے عہدے پر بھی فائز رہے اور مسلم لیگ میں اہم ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ بھی جماعت کے دفتر میں ارسال کر دیا ہے۔میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا چودھری برادران کیساتھ اچھا وقت گزرا، اب میں باعزت طریقے سے اپنی سیاسی راہیں جدا کر رہا ہوں، موجودہ وقت میں ملک کو مضبوط کرنے کیلئے عمران خان کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے چو د ھری ظہیر الدین کی آج بروز پیرساڑھے تین بجے بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات ہوگی جس میں وہ تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلا ن کریں گے۔

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے صدر و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے چودھری ظہیرالدین کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر جنرل سیکرٹری پنجاب کے عہدے سے فوری طور پر برطرف دیا ہے۔ اس ضمن میں صوبائی سیکرٹریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...