سپریم کورٹ کے2 بنچ آج کوئٹہ رجسٹری میں کیسزکی سماعت کریں گے

سپریم کورٹ کے2 بنچ آج کوئٹہ رجسٹری میں کیسزکی سماعت کریں گے
سپریم کورٹ کے2 بنچ آج کوئٹہ رجسٹری میں کیسزکی سماعت کریں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کے2 بنچ آج کوئٹہ رجسٹری میں کیسزکی سماعت کریں گے،ایک بنچ چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں کیسزکی سماعت کرےگا،دوسرابنچ جسٹس آصف سعیدکھوسہ،جسٹس گلزار احمد اور جسٹس مشیرعالم پرمشتمل ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے 2 بنچ آج کوئٹہ رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کریں گے ،ایک بنچ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں کیسز کی سماعت کرے گا،بنچ میں جسٹس سجادعلی شاہ اور جسٹس سید منصورعلی شاہ شامل ہیں۔

دوسرابنچ جسٹس آصف سعیدکھوسہ،جسٹس گلزاراحمداورجسٹس مشیرعالم پرمشتمل ہے،چیف جسٹس کو ہائیکورٹ پہنچنے پر گارڈ آف آنر بھی پیش کیا جائے گا۔

چیف جسٹس اوردیگرججزآج بلوچستان ہائیکورٹ میں عشائیے میں بھی شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار سپریم کورٹ کے دیگر ججز کے ساتھ گزشتہ روز کوئٹہ پہنچے تھے ،چیف جسٹس آف پاکستان کے ساتھ ان کی اہلیہ بھی ہمراہ تھیں جہاںانہوں نے فیسٹیول کا دورہ کیا اور خریداری بھی کی ۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ