ایون فیلڈ ریفرنس: نیب پراسیکیوٹر نے نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کو خاموش کرا دیا

ایون فیلڈ ریفرنس: نیب پراسیکیوٹر نے نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کو خاموش کرا ...

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) شریف خاندان کےخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث اور نیب پراسیکیوٹر کے درمیان سماعت کے آغاز پر ہی تلخ کلامی ہوگئی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کر رہے ہیں نامزد ملزمان سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔

دوران سماعت خواجہ حارث نے واجد ضیا پر جرح شروع کی تو ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب نے اعتراض اٹھایا کہ خواجہ حارث غیر ضروری سوالات پوچھ رہے ہیں انہیں غیرضرور سوالات سے اجتناب کرنا چاہئے۔

ڈپٹی نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملازمت سے متعلق ملزم نواز شریف تسلیم کرچکا ہے، کیا آپ ملازمت کی دستاویز ماننے سے انکار کرتے ہیں، آپ کہیں کہ ملزم نے ملازمت نہیں کی۔اس پر نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث خاموش ہو گئے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...