پارٹی وہ لوگ چھوڑ کر جا رہے ہیں،جنہیں ٹکٹ ملنے کے امکانات صفر ہیں،ڈاکٹر آصف کرمانی

پارٹی وہ لوگ چھوڑ کر جا رہے ہیں،جنہیں ٹکٹ ملنے کے امکانات صفر ہیں،ڈاکٹر آصف ...
پارٹی وہ لوگ چھوڑ کر جا رہے ہیں،جنہیں ٹکٹ ملنے کے امکانات صفر ہیں،ڈاکٹر آصف کرمانی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ کوئی پہلی بار پارٹی چھوڑ کرنہیں جا رہا،پارٹی وہ لوگ چھوڑ کر جا رہے ہیں جن کے حلقے متاثر ہوئے ۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف کرمانی نے کہا کہ مسلم لیگ ن نوازشریف اور شہباز شریف کی قیادت میں متحد ہے ،جنہیں پارٹی ٹکٹ ملنے کے امکانات صفر ہیں وہ جا رہے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ وزیراعظم اوراپوزیشن لیڈرمشاور ت سے نگراں وزیراعظم کا نام تجویزکرتے ہیں،انتظار کرناچاہیے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نگراں وزیراعظم کیلئے کیانام دیتے ہیں۔

آصف کرمانی نے کہا کہ آئین میں نگراں حکومت کا مینڈیٹ درج ہے،نگراں حکومت کا مینڈیٹ آزاد اورشفاف الیکشن کراکر گھر چلے جاناہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد