پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش اور آندھی ،1جاں بحق 13زخمی

پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش اور آندھی ،1جاں بحق 13زخمی
پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش اور آندھی ،1جاں بحق 13زخمی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے مخلیف علاقوںمیں بارش اور آندھی کے باعث مکانوں کی چھتیں گرنے کے واقعات میں ایک جاں بحق اور 13زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت گجرانوالہ، شیخوپورہ، گجرات اور ساہیوال کے مختلف علاقوں میں تیز ہواﺅںاور بارش کے باعث مکانوں کی چھتیں گرنے کے مختلف واقعات میں ایک بچی جاں بحق جبکہ 13 افراد زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب بارشوں اور تیز ہواﺅںکے نتیجے میں درجنوں فیڈرز ٹرپ کرجانے سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔خراب موسم کے باعث اسلام آباد ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔آزاد کشمیر میں بھی بارش اور بعض مقامات پرژالہ باری بھی ہوئی۔

مزید : قومی