”میری وزیر اعظم سے نگران سیٹ اپ کے بارے میں مشاورت ہوئی ہے اور ۔۔۔ “ نواز شریف نے نگران حکومت کے بارے میں کیا بتادیا ؟ جانئے

”میری وزیر اعظم سے نگران سیٹ اپ کے بارے میں مشاورت ہوئی ہے اور ۔۔۔ “ نواز ...
”میری وزیر اعظم سے نگران سیٹ اپ کے بارے میں مشاورت ہوئی ہے اور ۔۔۔ “ نواز شریف نے نگران حکومت کے بارے میں کیا بتادیا ؟ جانئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ان کی شاہد خاقان عباسی سے نگران وزیر اعظم کے معاملے پر مشاورت ہوئی ہے لیکن کیا مشاورت ہوئی اس بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے۔

احتساب عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران نواز شریف سے ایک صحافی نے سوال پوچھا ’ آپ کی وزیر اعظم سے نگران وزیر اعظم کے معاملے پر مشاورت ہوئی ہے؟‘۔ نواز شریف نے کہا کہ ان کی وزیر اعظم سے نگران سیٹ اپ سے متعلق مشاورت ہوئی ہے مگر اس سے زیادہ وہ کچھ نہیں بتاسکتے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے 4 سال میں ملک میں ترقی کی رفتار تیز رہی لیکن پاناما فیصلے سے ترقی کرتا پاکستان تنزلی کی طرف جا رہا ہے، پاناما کیسز کی وجہ سے غیر یقینی صورتحال ہے جس کے باعث روپے کی قیمت گر گئی ہے۔بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوا، لوڈ شیڈنگ کا جواز نہیں ہے۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد