چوہدری نثار کی طبیعت خراب ہے ، کیا آپ عیادت کیلئے جائیں گے؟ صحافی کے اس سوال پر نواز شریف کا ایسا جواب جو کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا

چوہدری نثار کی طبیعت خراب ہے ، کیا آپ عیادت کیلئے جائیں گے؟ صحافی کے اس سوال ...
چوہدری نثار کی طبیعت خراب ہے ، کیا آپ عیادت کیلئے جائیں گے؟ صحافی کے اس سوال پر نواز شریف کا ایسا جواب جو کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) احتساب عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران چوہدری نثار سے متعلق پوچھے گئے سوال پر نواز شریف نے صرف مسکراہٹ پر اکتفا کیا۔

احتساب عدالت میں نواز شریف صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کر رہے تھے کہ اسی دوران ایک صحافی نے سوال پوچھا’چوہدری نثار کی طبیعت خراب ہے ، کیا آپ عیادت کیلئے جائیں گے؟‘ اس سوال کے جواب میں نواز شریف صرف مسکرادیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ روز سے سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی طبیعت خراب ہے ، انہوں نے ہسپتال سے اپنا طبی معائنہ بھی کرایا تھا۔ دوسری جانب چوہدری نثار پارٹی لیڈر شپ کے خلاف مختلف مواقع پر بیانات داغتے رہتے ہیں جس کے باعث نواز شریف کے ساتھ ان کی کچھ جم نہیں رہی ، یہی وجہ ہوسکتی ہے کہ سابق وزیر اعظم نے ان کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر صرف مسکراہٹ پر اکتفا کیا ہو۔

مزید : اہم خبریں /قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد