”حکومت بنا کر میں خود . . .“ زرداری کا ایسا اعلان کہ قوم دنگ رہ جائے گی

09 اپریل 2018 (10:26)

نواب شاہ(ویب ڈیسک)پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی ملک بھر سے کامیابی حاصل کرے گی اور حکومت بنا کر میں خود ڈرائیونگ سیٹ سنبھالوں گا۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

نواب شاہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ 2013 کے آر او الیکشن میں ہمیں ایک سازش کے تحت روکا گیا اورانتخابات سے باہر رکھ کر یہ تاثر دیا گیا کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی مقبول نہیں، ہمیں اب بھی ڈرایا اور دھمکایا جارہا ہے لیکن ہم ڈرنے والے نہیں، ہم نے مارشل لاءکا مقابلہ کیا، اس مرتبہ ہم پوری تیاری کے ساتھ انتخابی میدان میں اتریں گے، پیپلزپارٹی ملک بھر سے کامیابی حاصل کرکے حکومت بنائے گی اورڈرائیونگ سیٹ پرمیں خود بیٹھوں گا اور دکھائوں گا کہ ملک کس طرح چلایا جاتا ہے۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا، ادارے خسارے میں جارہے ہیں اور عوام مزید قرض دار ہورہے ہیں، ہم نے ملک کوترقی و خوشحالی کی راہ پر لے کر جانا ہے اور اقتدار سنبھال کر ملکی خزانے بھرنے ہیں، بلاول 100 فیصد لیڈر بن کر سیاست میں مکمل طور پر آچکا ہے، آصفہ بھٹو بھی نواب شاہ سے الیکشن میں حصہ لے گی۔

مزیدخبریں