پاک سرزمین پارٹی نے ایم کیو ایم پاکستان کی ایک اور پتنگ کاٹ دی ،رکن صوبائی اسمبلی سلیم بندھانی پی ایس پی میں شامل

پاک سرزمین پارٹی نے ایم کیو ایم پاکستان کی ایک اور پتنگ کاٹ دی ،رکن صوبائی ...
پاک سرزمین پارٹی نے ایم کیو ایم پاکستان کی ایک اور پتنگ کاٹ دی ،رکن صوبائی اسمبلی سلیم بندھانی پی ایس پی میں شامل

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک سرزمین پارٹی نے ایم کیو ایم پاکستان کی ایک اور پتنگ کاٹ دی ،سکھر سے متحدہ کے رکن صوبائی اسمبلی سلیم بندھانی پی ایس پی کے قافلے میں شامل ہو گئے،سلیم بندھانی شمولیت کا اعلان مصطفی کمال کے ساتھ پریس کانفرنس میں کریں گے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک سرزمین پارٹی نے ایم کیو ایم کی ایک اور پتنگ کاٹ دی ، رکن صوبائی اسمبلی سلیم بندھانی آج مصطفی کمال کے ہمراہ پریس کانفرنس میں شمولیت کا اعلان کریں گے ۔

واضح رہے کہ 12 دن میں پی ایس پی میں شامل ہونے والے ایم کیو ایم کے ارکان صوبائی اسمبلی کی تعداد5 ہو گئی،سلیم بندھانی نے سینیٹ انتخابات میں ایم کیو ایم کے امیدوار کو ووٹ نہیں دیا تھا۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی