پاک ترک دوستی ، ترکی کے وزیرخارجہ نے پاکستان کے ایسے علاقے کا دورہ کرنے کا اعلان کردیا کہ بھارت کے سینوں پر سانپ لوٹ گیا، یہ علاقہ بلوچستان نہیں بلکہ۔۔۔

پاک ترک دوستی ، ترکی کے وزیرخارجہ نے پاکستان کے ایسے علاقے کا دورہ کرنے کا ...
پاک ترک دوستی ، ترکی کے وزیرخارجہ نے پاکستان کے ایسے علاقے کا دورہ کرنے کا اعلان کردیا کہ بھارت کے سینوں پر سانپ لوٹ گیا، یہ علاقہ بلوچستان نہیں بلکہ۔۔۔

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ترک وزیر خارجہ کوسولگو میولط نے پاکستان کے ساتھ سیاحتی وفود کے تبادلوں و رابطوں کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس سال ترکی کے وزیر معیشت کے ہمراہ گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ہسٹوریکس کانگریس اور نمائش میں شرکت کے لیے انٹیلیا ترکی کا دورہ کرنے والے گلگت بلتستان کے اعلیٰ سطحی وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ ترک وزیر خارجہ نے خصوصی طور پر گلگت بلتستان کے پویلین کا دورہ کیا اور اعلی سطحی وفد سے باہمی دلچسپی کے امور پر سیر حاصل گفتگو کی۔

وفد نے اینٹیل کے گورنر منیر کیرالوگلو، انٹیلیاءکے میٹروپولیٹن میونسپلٹی کے میئر مینڈیریز مھمت تیوفیق ٹورل،اینٹیلاءکے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر ارکان متلو ٹرکش ٹریول ایجنسیز ایسوسی ایشن کے صدر فیروز باغلکایاءسے بھی ملاقاتیں کیں۔ ہسٹوریکس 2018 میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے پرائیویٹ ٹور آپریٹرز نے بھی شرکت کی۔

خیال رہے کہ 5 سے 8 اپریل تک منعقدہ ہسٹوریکس کانگریس اور نمائش میں دنیا بھر سے 4000 مندوبین نے شرکت کی۔

یادرہے کہ بھارت گلگت بلتستان کو متنازعہ علاقہ قرار دیتاہے اور سی پیک گزرنے کی وجہ سے بھی بے تحاشا واویلا کیا تھا۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد