روس سے سعودی عرب جانیوالا بحری جہاز بے قابو ہو کر ترکی کے ساحل پر موجود تاریخی عمارت سے جا ٹکرایا، ویڈیو بھی منظرعام پر، تفصیلات سامنے آگئیں

روس سے سعودی عرب جانیوالا بحری جہاز بے قابو ہو کر ترکی کے ساحل پر موجود ...
روس سے سعودی عرب جانیوالا بحری جہاز بے قابو ہو کر ترکی کے ساحل پر موجود تاریخی عمارت سے جا ٹکرایا، ویڈیو بھی منظرعام پر، تفصیلات سامنے آگئیں

  

استنبول (ویب ڈیسک) آبنائے باسفورس میں بے قابو بحری ٹینکر سمندر کے کنارے اٹھارویں صدی میں تعمیر کردہ تاریخی عمارت سے ٹکرا گیا۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹینکر روس سے سعودی عرب جا رہا تھا جب فنی خرابی کے باعث اسے استنبول کی جانب موڑ دیا گیا۔ ساحل کے قریب رفتار کم نہ ہونے کے باعث بحری ٹینکر ساحل پر واقع اٹھارویں صدی میں تعمیر کردہ بنگلے سے ٹکرا گیا، جس سے بنگلے کو شدید نقصان پہنچا۔

ٹکرائو کے وقت عمارت کے اندر کئی سیاح موجود تھے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید : بین الاقوامی