بالی ووڈ کی طرح ٹی 20 کرکٹ میں بھی ”خانوں“ کا راج، یہ خان کون ہیں؟ جان کر ہر پاکستانی کا سینہ فخر سے چوڑا ہو جائے گا

بالی ووڈ کی طرح ٹی 20 کرکٹ میں بھی ”خانوں“ کا راج، یہ خان کون ہیں؟ جان کر ہر ...
بالی ووڈ کی طرح ٹی 20 کرکٹ میں بھی ”خانوں“ کا راج، یہ خان کون ہیں؟ جان کر ہر پاکستانی کا سینہ فخر سے چوڑا ہو جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)کرکٹ میں ٹی 20 فارمیٹ کو بلے بازوں کیلئے سازگار کھیل کہا جاتا ہے لیکن وہیں پر حیران کن بات یہ ہے کہ اس فارمیٹ میں فاسٹ باﺅلرز کی بجائے سپنرز راج کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”کلبھوشن تو یہاں اپنی بہن کے ولیمے پر آیا تھا ناں“ شاہد آفریدی کے بعد شعیب اختر نے بھی ”باﺅنسر“ دے مارا، ایسی بات کہہ دی کہ بھارتیوں کو لگی مرچوں میں مزید اضافہ ہو گیا، پھر پاکستانیوں نے کیا کچھ کہا؟ جان کر آپ بھی بھارتیوں سے بے اختیار کہیں گے ” اب بولو ذرا“ 
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے حال ہی میں جاری ہونے والی ٹی 20انٹرنیشنل میں باﺅلرز کی عالمی رینکنگ میں سرفہرست 10 باﺅلرز میں سے 8سپنرز ہیںجبکہ صرف دو ہی فاسٹ باﺅلرز ٹاپ ٹین باﺅلرز کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو سکے ہیں۔


آئی سی سی کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر افغانستان کے لیگ سپنر راشد خان براجمان ہیں جن کے 759 پوائنٹس ہیں جبکہ انہوں نے حال ہی میں ایک روزہ کرکٹ میں تیز ترین 100 وکٹیں لینے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ راشد خان اب تک 29 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں 49 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔
ان کے بعد دوسرے نمبر پر پاکستان کے نوجوان لیگ سپنر شاداب خان ہیں جو راشد خان سے صرف 26 پوائنٹس ہی پیچھے ہیں۔ اس سے قبل شاداب خان 12ویں پوزیشن پر تھے لیکن اپنی حالیہ عمدہ کارکردگی کی بنیاد پر وہ انتہائی تیزی کے ساتھ 10 پوزیشنز پھلانگتے ہوئے دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔پشاور زلمی کو ”دھوکہ“ دینے والے ڈیرین براوو نے آئی پی ایل کے پہلے ہی میچ میں کیا کر ڈالا؟ تفصیلات جان کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”اب سمجھ آئی کہ پی ایس ایل کیوں نہیں کھیلنے آیا“ 
شاداب خان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کراچی میں کھیلی جانے والی تین ٹی 20 میچوں کی سیریز میں پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں اور رواں سال وہ اب تک 6 میچوں میں 10 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر وہ 16 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں 24 وکٹیں لے چکے ہیں۔

مزید :

کھیل -