جمائما خان اپنی بات پر پوری اتریں ،مگر مچھ کے اتنا قریب پہنچ گئیں کہ ویڈیو دیکھ کر عمران خان بھی خوفزدہ ہو جائیں گے

جمائما خان اپنی بات پر پوری اتریں ،مگر مچھ کے اتنا قریب پہنچ گئیں کہ ویڈیو ...
جمائما خان اپنی بات پر پوری اتریں ،مگر مچھ کے اتنا قریب پہنچ گئیں کہ ویڈیو دیکھ کر عمران خان بھی خوفزدہ ہو جائیں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان نے اپنے قول کو پورا کرنے کے لیے مگر مچھ کے قریب جا کر ویڈیو بنا ہی ڈالی۔

ان دنوں جمائما خان چھٹیا ں منا رہی تھیں ، انہوں نے چند روز قبل کہا تھا کہ وہ اپنی چھٹیوں کا اختتام مگرمچھ کے سا تھ سیلفی لے کر کریں گی ۔جمائما نے مگر مچھ کے قریب جا کر ویڈیو بنا کر اپنے کہے قول کو ثابت کر دیا ۔

یہ ویڈیوانہوں نے سماجی رابطے کی ایپ انسٹا گرام پر شئیر کی اور ساتھ لکھتے ہوئے کہا کہ ان کی چھٹیوں والی تصویروں کا سلسلہ اس مگر مچھ کے ساتھ ختم ۔بات ختم ۔۔کہانی ختم۔

Even the crocodile has had enough of my holiday snaps. Over and out.

A post shared by Jemima Khan (@khanjemima) on

یاد رہے کہ جمائما اپنے دونوں بیٹوں قاسم ،سلمان اور مبینہ سوتیلی بیٹی ٹیرن وائٹ کے ساتھ چھٹیوں پر سیر پر گئی ہوئیں تھیں۔ وہ یکے بعد دیگرے اپنی تصاویر انسٹا گرام پر شئیر کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے خیا لات کا بھی اظہار کرتی رہیں۔تصاویر میں دیکھا جا سکتا تھا کہ جمائما خان اپنی مبینہ سوتیلی بیٹی اور بیٹوں کے ساتھ چھٹیوں سے خوب لطف اندوز ہوتے ہوئے دکھائی دے رہی تھیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس