”میرے خلاف کیسز کی سماعت براہ راست ٹی وی پر نشر کرانے کیلئے میں یہ کام کروں گا “ نواز شریف نے دبنگ اعلان کردیا

”میرے خلاف کیسز کی سماعت براہ راست ٹی وی پر نشر کرانے کیلئے میں یہ کام کروں ...
”میرے خلاف کیسز کی سماعت براہ راست ٹی وی پر نشر کرانے کیلئے میں یہ کام کروں گا “ نواز شریف نے دبنگ اعلان کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف کیسزکی کارروائی براہ راست نشر ہونی چاہیے اور وہ اس سلسلے میں اپنے وکلا سے مشاورت کریں گے۔

احتساب عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران مریم نواز نے کہا ’واجد ضیا نے جو بولنا تھے بول چکے، ہم کہہ رہے ہیں کیسز کی سماعت براہ راست نشر ہونی چاہیے‘۔ اس موقع پر ایک صحافی نے نواز شریف سے سوال کیا ’ آپ براہ راست نشریات کیلئے درخواست کیوں نہیں دیتے؟‘ جس پر سابق وزیر اعظم نے کہا کہ وہ وکلا سے درخواست متعلق مشاورت کریں گے۔

واضح رہے کہ سمندری میں ایک تعزیتی ریفرنس سے خطاب کے دوران سابق وزیر اعظم نواز شریف نے مطالبہ کیا تھا کہ ان کے خلاف احتساب عدالت میں چلنے والے کیسز کی کارروائی براہ راست ٹی وی پر نشر کی جائے تاکہ قوم کو حقائق کا پتا چلے۔ آج ایک بار پھر نواز شریف نے وہی مطالبہ دہرایا ہے۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد