”یہ کپتان، دیکھیں اس کپتان کو یہ۔۔۔“ چیمپینز ٹرافی جیتنے کے بعد سرفراز احمد نے ”موقع موقع“ گایا تو اس پر بھارتی پروگرام دیکھ کر انہیں کیا محسوس ہوا اور انہوں نے اینکر کی کیسے نقل اتاری؟ دیکھ کر آپ بھی بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”ہمارے سرفراز کی اونچی ہے پرواز“

”یہ کپتان، دیکھیں اس کپتان کو یہ۔۔۔“ چیمپینز ٹرافی جیتنے کے بعد سرفراز احمد ...
”یہ کپتان، دیکھیں اس کپتان کو یہ۔۔۔“ چیمپینز ٹرافی جیتنے کے بعد سرفراز احمد نے ”موقع موقع“ گایا تو اس پر بھارتی پروگرام دیکھ کر انہیں کیا محسوس ہوا اور انہوں نے اینکر کی کیسے نقل اتاری؟ دیکھ کر آپ بھی بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”ہمارے سرفراز کی اونچی ہے پرواز“

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے چیمپینز ٹرافی جیتنے کے بعد موقع موقع گانے کے بعد بھارتی پروگرام دیکھے تو ان کی کیا حالت ہوئی؟ بالآخر اس راز سے پردہ اٹھا ہی دیا ہے اور ایسے دلچسپ انداز میں اینکر کی نقل اتاری ہے کہ سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان آ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”کلبھوشن تو یہاں اپنی بہن کے ولیمے پر آیا تھا ناں“ شاہد آفریدی کے بعد شعیب اختر نے بھی ”باﺅنسر“ دے مارا، ایسی بات کہہ دی کہ بھارتیوں کو لگی مرچوں میں مزید اضافہ ہو گیا، پھر پاکستانیوں نے کیا کچھ کہا؟ جان کر آپ بھی بھارتیوں سے بے اختیار کہیں گے ” اب بولو ذرا“ 
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ”موقع گایا تھا تو پورے پورے پروگرام انڈیا سے ٹیگ ہو کر آ رہے تھے فیس بک پر۔۔۔ اینکر کہہ رہا تھا کہ یہ کپتان، دیکھیں ذرا اس کپتان کو، یہ موقع موقع گا رہا ہے۔۔
میں نے بولا بھائی کیا ہو گیا ہے یار، اتنا موقع موقع آپ لوگوں نے کیا ہے تو ایک مرتبہ ہمیں بھی کرنے دو، مجھے تو ہنسی آ رہی تھی، جیسے ان کا اینکر کہہ رہا تھا کہ یہ کپتان، پاکستانی کپتان۔۔۔
میں نے کہا کہ بھائی کون سا جرم کر دیا ہے، بندہ مار دیا ہے کیا، تم لوگ 15 سال سے ہمارے ساتھ موقع موقع کر رہے ہو، اگر میں نے دو لفظ بول دئیے وہ بھی اپنے کراﺅڈ کے کہنے پر تو کیا ہو گیا؟“

یہ بھی پڑھیں۔۔۔پشاور زلمی کو ”دھوکہ“ دینے والے ڈیرین براوو نے آئی پی ایل کے پہلے ہی میچ میں کیا کر ڈالا؟ تفصیلات جان کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”اب سمجھ آئی کہ پی ایس ایل کیوں نہیں کھیلنے آیا“ 
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ یہ شکست ہمیشہ بھارتیوں کو یاد رہے گی کیونکہ جتنی بڑی ان کی ٹیم تھی اور جیسا ان کا خیال تھا کہ ہم لوگ جیت جائیں گے، آئیں گے اور بالکل لپیٹ کر نکل جائیں گے، یہ جیت تو ایسی تھی جو ہمیشہ انہیں یاد رہے گی۔“

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔