ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع

ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نے قومی اسمبلی میں ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے خلاف تحریک التوا جمع کرا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک التوا ءپر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما منزہ حسن اور اسد عمرکے دستخط موجود ہیں۔قومی اسمبلی میں تحریک التوا پی ٹی آئی کی رہنما شیری مزاری نے جمع کرا ئی ۔تحریک التوا کا متن ہے کہ ایمنسٹی سکیم کے تحت منی لانڈرنگ اور کرپشن کرنے والوں کو فائدہ پہنچانے کی کوشش ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت ممنون حسین نے ایمنسٹی اسکیم کے آرڈیننس کی منظوری دےدی ۔اگر یہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم گزشتہ روز صدارتی آرڈیننس سینیٹ کے اجلاس کے آغاز سے قبل جاری نہ ہوتی تو سکیم کا نفاذ مشکل ہو سکتا تھا۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے 5 اپریل کو نئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا اعلان کیا تھا۔ اسکیم کے تحت بیرون ملک سرمایہ اوراثاثے2فیصدٹیکس اداکرکے پاکستان لائے جا سکتے ہیں۔ایمنسٹی اسکیم کےتحت ایک لاکھ روپےماہانہ آمدن پر ٹیکس ختم کردیاگیا۔آف شور کمپنیاں رکھنے والے بھی اسکیم سے مستفیدہوسکیں گے۔24سے48لاکھ روپےسالانہ آمدن پر10فیصدٹیکس عائدہوگا۔48لاکھ یااس سےزائدسالانہ آمدن پر15فیصدٹیکس اداکرناہوگا،ایمنسٹی اسکیم سے30جون2018 تک فائدہ اٹھایاجاسکتاہے۔ 12سے 24لاکھ سالانہ آمدن پر5فیصد انکم ٹیکس عائدہوگا۔

مزید : قومی /سیاست

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...