چوہدری نثار تحریک انصاف میں کب جارہے ہیں ؟ تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا

چوہدری نثار تحریک انصاف میں کب جارہے ہیں ؟ تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا
چوہدری نثار تحریک انصاف میں کب جارہے ہیں ؟ تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  مقامی میڈیا نے  مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر چوہدری نثار علی خان کی تحریک انصاف میں اسی ماہ شمولیت کے امکان اور بیک ڈو ر رابطوں کا دعویٰ کیا ہے تاہم تحریک انصاف کے ترجمان نے کسی بھی قسم کے رابطے کی تردید کردی ۔ 

مقامی میڈیا کے  ذرائع کے مطابق چوہدری نثار اور تحریک انصاف کے رہنماؤں کے درمیان بیک ڈور رابطے جاری ہیں اور اب تک تحریک انصاف کے رہنماؤں کی چوہدری نثار سے دو  ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان جلد چوہدری نثار کے گھر جا کر ان سے ملاقات کریں گے ، ملاقات کے بعد چوہدری نثار تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس وقت چوہدری نثار کی تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے مختلف آپشنز زیر غور ہیں، ایک یہ کہ راولپنڈی میں بڑا جلسہ کرکے چوہدری نثار کو پارٹی میں شامل کیا جائے اور ایک آپشن یہ بھی ہے کہ چوہدری نثار کو ساتھیوں سمیت پارٹی میں شامل کرلیا جائے اور بعد میں اعلان کردیاجائے ۔ 

دوسری طرف اے آروائے نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے ترجمان نے چوہدری نثار علی خان سے کسی بھی قسم کے رابطوں کی تردید کردی اور بتایاکہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کیلئے باضابطہ طورپر تحریک انصاف کا کوئی رہنما گیا اور نہ ہی مستقبل میں جائے گا۔ چوہدری نثار سے رابطوں کی خبریں محض قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں ۔ 

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ مسلم لیگ ن چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیا رکرنیوالے رمیش کمار نے عمران خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھی چوہدری نثار علی خان کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دی تھی ۔ 

مزید :

اہم خبریں -قومی -