کالجز اور ہسپتالوں کی حالت زار سے متعلق کیس، وزیراعلیٰ بلوچستان سپریم کورٹ طلب ،چیف جسٹس کا ہسپتالوں کے دورے کا اعلان
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں کالجزاورہسپتالوں کی حالت زارسے متعلق کیسزکی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو تعلیم،صحت کی پالیسیوں سے متعلق آگاہی کیلئے سپریم کورٹ طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے بلوچستان میں کالجز اور ہسپتال کی حالت زار سے متعلق کیسز کی سماعت کی۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 4 سال میں صوبے میں 3 وزرا اعلیٰ آئے بتایا جائے صحت کے شعبے کیلئے کیا اقدامات کئے گئے ہیں۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ نجی ہسپتالوں کیلئے ایک حدکاتعین کردیا،نجی ہسپتالوں میں تمام سہولتیں ہونی چاہئیں،ہسپتالوں میں ہرنوعیت کے ڈاکٹرزکی فیس کاتعین کردیاہے۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ آج چندہسپتالوں کادورہ بھی کروں گا،دورے کیلئے انتظامات کئے جائیں۔