معروف سٹیج اداکارہ شیزہ بٹ پر فائرنگ، اداکارہ اس وقت کہاں اور کس حال میں ہے؟ بڑی خبر آ گئی
فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف سٹیج اداکارہ شیزہ بٹ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزموں نے حملہ کر دیا اور ان کی گاڑی پر فائرنگ کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سٹیج اداکارہ شیزہ بٹ کی گاڑی پر فائرنگ تھیٹر سے ہوٹل جاتے ہوئے دو موٹر سائیکل سوار ملزموں نے کی البتہ اداکارہ اس حملے میں محفوظ رہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔”کلبھوشن تو یہاں اپنی بہن کے ولیمے پر آیا تھا ناں“ شاہد آفریدی کے بعد شعیب اختر نے بھی ”باﺅنسر“ دے مارا، ایسی بات کہہ دی کہ بھارتیوں کو لگی مرچوں میں مزید اضافہ ہو گیا، پھر پاکستانیوں نے کیا کچھ کہا؟ جان کر آپ بھی بھارتیوں سے بے اختیار کہیں گے ” اب بولو ذرا“
فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ شیزہ بٹ کے خاوند عبدالمجید کی مدعیت میں تھانہ جنگ بازار میں درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال بھی اداکارہ شیزہ بٹ پر فائرنگ کی گئی تھی۔ شیزہ بٹ نے اس حملے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جب بھی فیصل آباد آتی ہیں، انہیں فون کرکے ہال کے اندر سے دھمکیاں دی جاتی ہیں کہ اتنا بھتہ دو ورنہ تمہارا انجام بھی قسمت بیگ والا ہوگا ۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔پشاور زلمی کو ”دھوکہ“ دینے والے ڈیرین براوو نے آئی پی ایل کے پہلے ہی میچ میں کیا کر ڈالا؟ تفصیلات جان کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”اب سمجھ آئی کہ پی ایس ایل کیوں نہیں کھیلنے آیا“
انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں جب متعلقہ پولیس کو مطلع کیا جاتا ہے تو وہ بھی تعاون نہیں کرتی حالانکہ تھیٹر کی سیکورٹی متعلقہ تھانے کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے اس معاملے پر رانا ثناءاللہ سے انصاف دینے کی اپیل بھی کی تھی اور کہا تھا کہ وہ خوف کے سائے میں کیسے پرفارم کر سکتی ہیں۔