عمران 2023کے انتخابات میں بھی یہی کہیں گے،مریم نواز نے احتساب عدالت کے باہر ایسی بات کہہ دی کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

عمران 2023کے انتخابات میں بھی یہی کہیں گے،مریم نواز نے احتساب عدالت کے باہر ...

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز نے صحافی کے سوال” عمران کہتے ہیں الیکشن 2018 کے میچ کا 22سال سے انتظارتھا“کے جواب میں احتساب عدالت میں ایسا جواب دے دیا جس سے پی ٹی آئی کے کارکنوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

مریم نوازنے کہا کہ کیاعمران خان یہ میچ کھیل پائیں گے؟،چیئرمین تحریک انصاف 2018 کے الیکشن کے بعدبھی یہی کہیں گے۔

ن لیگ کی مرکزی رہنما نے صرف یہاں تک اکتفا نہ کیا، ان کا کہناتھا کہ عمران 2023کے انتخابات میں بھی یہی کہیں گے کہ انہیں 2023کے انتخابات کا انتظار تھا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...