مسلم لیگ (ن) کے اجلاس میں چوہدری نثار کا ذکر ہوا تو مریم نواز شریف کی کیا حالت ہوئی؟ محمد مالک نے اندر کی بات بتا دی

مسلم لیگ (ن) کے اجلاس میں چوہدری نثار کا ذکر ہوا تو مریم نواز شریف کی کیا حالت ...

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)چوہدری نثار کی مسلم لیگ (ن) سے ناراضگی اور پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبریں تو سرگرم ہیں لیکن مسلم لیگ (ن) کے اجلاس میں جب چوہدری نثار کا ذکر ہوا تو نواز شریف اور مریم نواز کی کیا حالت تھی؟ محمد مالک نے ایسا حیران کن دعویٰ کیا کہ ہر پاکستانی حیران رہ جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔معروف سٹیج اداکارہ شیزہ بٹ پر فائرنگ، اداکارہ اس وقت کہاں اور کس حال میں ہے؟ بڑی خبر آ گئی 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی محمد مالک نے کہا کہ ”ایک وفاقی وزیر نے بھی اجلاس میں بات کی تو چوہدری نثار کی بات ہوئی ۔ کہا یہ جا رہا ہے کہ ان کے ذکر پر میاں نواز شریف کا ردعمل مثبت تھا اور یوں محسوس ہو رہا تھا کہ جیسے انہیں کوئی اتنا مسئلہ نہیں ہے لیکن مریم نواز شریف کے چہرے پر سختی تھی اور یہی کہا جا رہا ہے کہ چوہدری نثار کی واپسی میں اصل رکاوٹ مریم نواز شریف کا غصہ ہے۔ “

اس موقع پر معروف صحافی عامر متین کا کہنا تھا کہ ”چوہدری نثار کی جہاں تک بات ہے تو میرے خیال میں اب نواز شریف، مریم نواز یا شہباز شریف نے ان کا فیصلہ نہیں کرنا اور اب میرے خیال میں بات اس نہج پر پہنچ گئی ہے کہ چوہدری نثار نے خود فیصلہ کرنا ہے کیونکہ ان کو نظر آ گیا ہے کہ جان بوجھ کر ان کی بے عزتی کروائی گئی ہے اور انہیں اس پارٹی میں اپنا مستقبل بھی نظر نہیں آتا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔بالی ووڈ کی طرح ٹی 20 کرکٹ میں بھی ”خانوں“ کا راج، یہ خان کون ہیں؟ جان کر ہر پاکستانی کا سینہ فخر سے چوڑا ہو جائے گا 

اگر وہ معافی مانگ کر یا کوئی ڈرامہ کر کے ’ان‘ سے معافی منگوا لی گئی تو یہ ایک طرح سے ’ریپیٹ‘ ہو گا۔ مریم نواز شریف کے ہوتے ہوئے اور نواز شرفیب کی سٹریٹجی کو دیکھتے ہوئے چوہدری نثار علی خان صلح نہیں کر سکتے کیونکہ صلح کرنے کا مطلب ہے، نیچے دب کر رہ جانا اور شہباز شریف کیلئے جگہ چھوڑنے کا مطلب ہے سیاسی موت۔۔۔“

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /پنجاب /لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...