انکل! یہ ہیلی کاپٹرمیرے لئے ہے: کمالیہ میں استقبال کیلئے آنیوالی معصوم بچی کا شہبازشریف سے معصومانہ سوال

انکل! یہ ہیلی کاپٹرمیرے لئے ہے: کمالیہ میں استقبال کیلئے آنیوالی معصوم بچی ...
انکل! یہ ہیلی کاپٹرمیرے لئے ہے: کمالیہ میں استقبال کیلئے آنیوالی معصوم بچی کا شہبازشریف سے معصومانہ سوال

  

لاہور(ویب ڈیسک)وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے گزشتہ روز کمالیہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جلسہ عام سے خطاب بھی کیا,  اس موقع پر شہبازشریف نے اعلان کیا کہ اگلے دور حکومت میں فیصل آباد میں بھی میٹروچلے گی ، آئندہ انتخابات میں الزامات اور دھرنوں کی سیاست کو دفن کر دیں گے ۔ 

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

اس سے قبل جب گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1کمالیہ کے وسیع وعریض میدان  میں وزیراعلیٰ  پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیاگیا اور وزیراعلیٰ کے استقبال کیلئے آنیوالی کمسن بچی نے معصومیت سے پوچھا انکل آپ یہ ہیلی میرے لئے لائے ہیں۔

روزنامہ دنیا کے مطابق وزیراعلیٰ اپنی کمالیہ آمد کے فوراً بعد میاں اسد الرحمن کی رہائش گاہ پہنچے جہاں پنجاب کے روایتی انداز میں وزیراعلیٰ کی میزبانی کی گئی۔ جلسہ گاہ پہنچنے پر نوجوانوں نے شیر آیاشیر آیا کے نعرے لگائے اور پنڈال کافی دیر خیرمقدمی تالیوں سے گونجتا رہا۔ وزیراعلیٰ نے بلٹ پروف ڈائس ہٹوا دیا۔ رکن قومی اسمبلی چودھری اسد الرحمن رمدے نے حاضرین کو اپنی 75سال عمر بتا کر حیران کردیا۔ گرمی کے باوجودہزاروں شرکا نے نہایت اطمینان کے ساتھ وزیراعلیٰ کا خطاب سنا۔

اخبار کے مطابق  وزیراعلیٰ نے اپنے پرجو ش خطاب میں اشعار کا برمحل استعمال کرتے ہوئے کہاکہ تمنا آبرو کی ہے اگر گلزار ہستی میں تو کانٹوں میں الجھ کر زندگی کرنے کی خو کر لے نہیں یہ شان خود داری چمن سے توڑ کر تجھ کو کوئی دستار میں رکھ لے کوئی زیب گلو کر لے وزیراعلیٰ کشمیر پر گفتگو کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے ،انہوں نے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگا کر اپنے خطاب کا اختتام کیا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور