چین میں قبرستانوں کی کمی، انسانی باقیات سمندر بردکرنے کی سروس شروع
بیجنگ (ویب ڈیسک) قبرستانوں کی کمی کے باعث چین میں انسانی باقیات سمندر کی نذر کرنے کیلئے شپ سروس شروع کردی گئی۔
یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
نیوز ایجنسی کی چین کے شمالی ساحلی شہر تیانجن میں یہ سروس رواں ہفتے شروع کی گئی، چین میں باقیات سمندر کی نذر کرنے کا کام 1990ءسے ہورہا ہے جس کیلئے روایتی چھوٹی کشتیاں استعمال ہوتی رہی ہیں تاہم پہلی مرتبہ اس سروس کیلئے جہاز چلایا گیا ہے جس کی وجہ سے لواحقین کی بڑی تعداد اپنے پیاروں کی آخری رسومات میں شرکت کرسکتی ہے۔