شرقپور: بارات سے آدھا گھنٹہ قبل دلہن کو ڈاکوﺅں نے لوٹ لیا

شرقپور: بارات سے آدھا گھنٹہ قبل دلہن کو ڈاکوﺅں نے لوٹ لیا
شرقپور: بارات سے آدھا گھنٹہ قبل دلہن کو ڈاکوﺅں نے لوٹ لیا

  

ننکانہ صاحب (ویب ڈیسک) بارات سے آدھا گھنٹہ قبل دلہن کو ڈاکوﺅں نے لو ٹ لیا۔

گزشتہ دوپہر دو بجے شرقپور کے نواحی گاﺅں پھریانوالہ کے رہائشی محمد مسلم کی بیٹی بارات کی آمد سے آدھا گھنٹہ پہلے شرقپور کے بیوٹی پارلر سے تیار ہوکر اپنے اہلخانہ کے ہمراہ منڈی فیض آباد میں واقع شادی ہال میں جارہی تھی کہ برکت پورہ کے قریب دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار ڈاکوﺅں نے روک لیا اور تمام طلائی زیورات اتروالئے اور فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔

ایس ایچ او شرقپور رضوان چیمہ نے کہا کہ بہت جلد ملزمان سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /ننکانہ صاحب