الیکشن 2018: تحریک انصاف نے لاہور فتح کرنے کیلئے امیدواروں کے نام فائنل کرلئے

الیکشن 2018: تحریک انصاف نے لاہور فتح کرنے کیلئے امیدواروں کے نام فائنل کرلئے
الیکشن 2018: تحریک انصاف نے لاہور فتح کرنے کیلئے امیدواروں کے نام فائنل کرلئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن 2018میں تخت لاہور کو فتح کرنے کیلئے امیدواروں کے ناموں کو فائنل کر لیا ہے بتایا گیا ہے کہ آئندہ الیکشن کیلئے پاکستان تحریک انصاف نے لاہور سے قومی اسمبلی کی 6 اور صوبائی اسمبلی کی 14 نشستوں کیلئے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دیدی ہے اور تخت لاہور کو فتح کرنے کیلئے اعلیٰ سطح پر مشاورت شروع کر دی ہے۔

تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق تخت لاہور جسے ن لیگ کا حقیقی گڑھ سمجھا جاتا ہے ، اس بار الیکشن 2018 ءمیں تحریک انصاف نے ن لیگ سے یہ گڑھ چھیننے کا پکا ارادہ کر لیا ہے اور میدان میں اپنے مضبوط امیدواروں کو اتارنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں اس سلسلے میں تحریک انصاف کی پارلیمانی بورڈ نے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دیدی ہے جس کی باقاعدہ منظور ی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان دینگے۔

تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بھی اس بار لاہور کے حلقہ این اے 129 سے الیکشن لڑینگے جبکہ تحریک انصاف لاہور کے صدر عبدالعلیم خان قومی اور صوبائی اسمبلی کے دونوں حلقوں سے الیکشن لڑینگے اور آئندہ چندروز میں تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کے سربراہ عبدالعلیم خان چیئرمین تحریک انصاف کو لاہور سے الیکشن لڑنے والے امیدواروں کی حتمی فہرست پیش کرینگے۔

پارلیمانی بورڈ کی جانب سے لاہور سے الیکشن لڑنے والے امیدواروں کی شارٹ لسٹ کی گئی فہرست کے مطابق لاہور سے قومی اسمبلی کی نشستوں کیلئے این اے 125 سے ڈاکٹر یاسمین راشد، این اے 128 سے اعجاز ڈیال،این اے 129 سے عمران خان، این اے 130 سے شفقت محمود ، این اے 131 سے علیم خان، این اے 132 سے منشاءسندھو، این اے 133 سے اعجاز چودھری اور این اے 135 سے کرامت کھوکھر امیدوار ہوں گے جبکہ لاہور سے صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی پی 144 سے یاسر گیلانی، پی پی 149سے آجاسم شریف، پی پی 151 سے میاں اسلم اقبال، پی پی 153 سے ڈاکٹر نوشین حامد، پی پی 157 سے علیم خان، پی پی 158 سے حامد سرور، پی پی 159 سے ڈاکٹر مراد راس، پی پی 160 سے میاں محمود الرشید، پی پی 161 سے شعیب صدیقی، پی پی 164 سے چودھری یوسف میو، پی پی 167 سے سرفراز کھوکھر، پی پی 169 سے چودھری امین اور پی پی 172 رانا جاوید عمر کے ناموں کو فائنل کیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کے ذرائع نے مزید یہ بھی بتایا ہے کہ کچھ حلقوں میں ایک سے زیادہ امیدوار سامنے آنے کے بعد پارلیمانی بورڈ کوامیدوارو ں کے چنا ﺅمیں مشکلات کا سامنا کرناپڑ رہا ہے اور پارلیمانی بورڈ کی کوشش ہے کہ کسی بھی امیدوارکو ناراض کئے بغیر تمام حلقوں میں امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دی جائے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور