نااہلی اور جیل کی سزا سے بچنے کیلئے نواز شریف کو نیب سے پلی بارگین کرنےکا مشورہ

نااہلی اور جیل کی سزا سے بچنے کیلئے نواز شریف کو نیب سے پلی بارگین کرنےکا ...
نااہلی اور جیل کی سزا سے بچنے کیلئے نواز شریف کو نیب سے پلی بارگین کرنےکا مشورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن) سابق وزیراعظم نوازشریف نے حکمران جماعت کے مرکزی قائدین نے نااہلی اور جیل کی سزا سے بچنے کیلئے نیب کے ساتھ پری بارگین کرنے کا مشورہ دیا ہے،مسلم لیگ ن کے لیگل ٹائم نے بھی پانامہ کیس میں نوازشریف کی متوقع سزا سے خوفزدہ ہیں اور نوازشریف کو نیب کے ساتھ پری بارگین کی اپیل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

انتہائی معتبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے مرکزی قائدین نے بددیانتی اور کرپشن پر گھر بھیجے گئے سابق وزیراعظم نوازشریف نے مشورہ دیا ہے کہ وہ نیب کے ساتھ بارگین کی اپیل کریں تاکہ جیل کی سزا سے بچا جاسکے۔

پلی بارگین کی اپیل سے قبل قانونی راستہ بنایا جائے گا تاکہ نوازشریف کو مزید ہزیمت سے بچایا جاسکے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پلی بار گین کے حوالے سے کوئی آرڈیشن بھی سامنے آسکتا ہے اور اس مقصد کیلئے قانونی ماہرین کی مشاورت سے استفادہ کیا جائے گا۔