والدہ کی واپسی میں مریم نواز رکاوٹ ہیں، مبشر لقمان کا دعویٰ

والدہ کی واپسی میں مریم نواز رکاوٹ ہیں، مبشر لقمان کا دعویٰ
والدہ کی واپسی میں مریم نواز رکاوٹ ہیں، مبشر لقمان کا دعویٰ

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مبشر لقمان نے دعویٰ کیا ہے کہ بیگم کلثوم نواز صحت مند ہیں اور وطن واپس آنے پر بضد ہیں، تاہم بیٹی مریم نواز ان کی واپسی میں رکاوٹ بن چکی ہیں۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

روزنامہ خبریں کے مطابق یہ دعویٰ سینئر صحافی مبشر لقمان نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ لندن میں بیگم کلثوم نواز صحت مند ہیں اور گھر پر ہیں وہ وطن واپس آنے کا کہتی ہیں تاہم مریم نواز انہیں واپس نہیں آنے دے  رہیں۔

انہوں نے کہاکہ مریم نواز سمجھتی ہیں کہ بیگم کلثوم نواز کے پاکستان واپس آنے سے ان کی سیاست پر منفی اثر پڑے گا۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد