حکومت نے نیب کو ختم کرنے کیلئے کوششیں تیز کردیں، وزیر اعظم کو ٹاسک دے دیا گیا

حکومت نے نیب کو ختم کرنے کیلئے کوششیں تیز کردیں، وزیر اعظم کو ٹاسک دے دیا گیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے نیب کو ختم کرنے کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں ، نواز شریف نے وزیر اعظم کو اس حوالے سے ہدایات دے کر ٹاسک سونپ دیا ہے۔

نجی ٹی وی 92 نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ شریف خاندان کو نیب کیسز سے نکالنے اور دیگر رہنماﺅں کو نیب کے شکنجے سے بچانے کیلئے قومی احتساب بیورو کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ نیب کے خاتمے کا فیصلہ اتوار کے روز مسلم لیگ ن کے جاتی امرا میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا ہے جس کی صدارت نواز شریف نے کی جبکہ وزیر اعظم بھی اجلاس میں شریک تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے وزیر اعظم کو ٹاسک دیا ہے کہ وہ اپوزیشن جماعتوں کو نیب کے حوالے سے بریفنگ دیں اور انہیں اعتماد میں لیں ، اپوزیشن جماعتوں کی رضا مندی کی صورت میں صدارتی آرڈیننس لایا جائے گا۔

اپوزیشن لیڈر اور وزیر اعظم کی بدھ کو ہونے والی ملاقات میں نگران وزیر اعظم کے ساتھ نیب کو ختم کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا جائے گا کیونکہ پیپلز پارٹی کے متعدد رہنما بھی نیب کے شکنجے میں پھنسے ہوئے ہیں ۔ قوی امکان ہے کہ تحریک انصاف کسی صورت بھی اس تجویز سے متفق نہیں ہوگی جس کی وجہ سے حکومت کیلئے آرڈیننس لانے میں مشکل پیش آئے گی ، اگر ایسا ہوا تو دیگر آپشنز پر غور کیا جائے گا۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی /سیاست /علاقائی /پنجاب /لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...