ن لیگ کو ایک اور بڑا دھچکا،2 ارکان اسمبلی کا نوازشریف کو خیر آباد کہنے کا فیصلہ

ن لیگ کو ایک اور بڑا دھچکا،2 ارکان اسمبلی کا نوازشریف کو خیر آباد کہنے کا ...
ن لیگ کو ایک اور بڑا دھچکا،2 ارکان اسمبلی کا نوازشریف کو خیر آباد کہنے کا فیصلہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے مزید 2 ارکان اسمبلی نے پارٹی کو خیر آباد کہنے کا فیصلہ کر لیا ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے ارکان قومی اسمبلی خسرو بختیار اورطاہر بشیر چیمہ آج شام 4 بجے پریس کانفرنس کریں گے جس میں وہ پارٹی چھوڑنے کا اعلان کریں گے۔

 دونوں ارکان قومی کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے اوران کی تحریک انصاف میں شمولیت متوقع ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور اس  کے 11ارکان اسمبلی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد