پی ٹی وی ، پارلیمنٹ حملہ کیس،پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کی عبوری ضمانت منظور

پی ٹی وی ، پارلیمنٹ حملہ کیس،پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کی عبوری ضمانت ...

اسلا م آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی وی،پارلیمنٹ حملہ کیس میں تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی، پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

کیس کی سماعت اے ٹی سی کے جج سید کوثر عباس زیدی نے کی، عدالت نے ملزم جہانگیر ترین کی عبوری ضمانت منظور کر لی اور ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 16 اپریل تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین پاناما کیس میں سپریم کورٹ سے نااہل قرار پا چکے ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...