نئے ایئرپورٹ کانام بینظیرکے نام سے نہ ہو اتوسپریم کورٹ میں چیلنج کرونگا:خور شید شاہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)رہنما حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نئے اسلام آباد ایئرپورٹ کوبےنظیرکے نام سے منسوب کرناچاہیےے اگر ایئرپورٹ کانام بینظیربھٹوسے منسوب نہ کیاگیاتوسپریم کورٹ میں چیلنج کرونگا۔
تفصیلات کے مطابق خورشید شاہ کا کہنا تھاکہ نگراں وزیراعظم پرہی آیندہ الیکشن منحصرہوگا،کوشش ہے بہتر سے بہتر نگراں وزیراعظم لائیں۔ابھی تک اپوزیشن کے اتحادیوں نے نگراں وزیراعظم کیلیے کوئی نام نہیں دیا۔پارٹی اجلاس کے بعدنگراں وزیراعظم کانام سامنے لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے مئی کے پہلے ہفتے میں باضابطہ مشاورت شروع کی جائے۔
رہنما حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ نوازشریف بینظیربھٹوکی وجہ سے10 سال کی جلاوطنی ختم کرکے پاکستان آئے،نئے اسلام آباد ایئرپورٹ کوبےنظیرکے نام سے منسوب کرناچاہیے۔ایئرپورٹ کانام بینظیربھٹوسے منسوب نہ کیاگیاتوسپریم کورٹ میں چیلنج کرونگا۔انہوں نے کہا کہ پی پی نے2013 کا الیکشن آراوالیکشن کہہ کرتسلیم کیا،2014 میں پارلیمنٹ پریلغارکے موقع پرہم آگے کھڑے ہوئے۔وزیراعظم سے نگراں وزیراعظم کے معاملے پربدھ کوملاقات ہوگی۔مسلم لیگ (ن)نئی نئی روایتیں ڈالتی رہتی ہے،وزیراعظم چیرمین سینیٹ کونہیں مانتے تووہ پارلیمنٹ کو نہیں مانتے۔سیاستدانوں کو پارلیمنٹ کا احترام کرنا چاہیے،جب خود احترام نہیں کرتے توعدلیہ اوراسٹیبلشمنٹ کواحترام کاکیسے کہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ اپنی احتساب کمیٹی بنائے،جو سب سے بڑی کمیٹی ثابت ہوگی جوسیاستدانوں کا احتساب کرےگی۔ایک دوسرے کا احترام کرکے کامیاب جمہوریت چلائی جا سکتی ہے۔