دو دن کی شدید گرمی کے بعد بارش، تھر میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا

دو دن کی شدید گرمی کے بعد بارش، تھر میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر )دو دن کی شدید ترین گرمی کے بعد  عمرکوٹ تھر اور اس کے گردونواح مختلف علاقوں میں باران رحمت کا نزول بارش سے موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا ۔

عمرکوٹ اور تھر وغیرہ میں گذشتہ دو تین روز سے شدید ترین قیامت خیز گرمی تھی لیکن اتوار کی شام تیز ہواؤں آسمانی بجلی کی  گرج کےساتھ   ساتھ بارش سے موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

تھر میں باران رحمت بارش کی بوندیں تھر کی پیاسی ریت پرگرتے ہی تھر باشندے خوشی سے جھوم اٹھے اور تھر ی گیت گا کر خوشی کا اظہار کیا ۔

 

 

 

مزید : علاقائی /سندھ /عمرکوٹ

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...