چیف جسٹس کادورہ سول ہسپتال،ہڑتالی ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کردی

چیف جسٹس کادورہ سول ہسپتال،ہڑتالی ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کردی
چیف جسٹس کادورہ سول ہسپتال،ہڑتالی ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کردی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس پاکستان نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ سول ہسپتال کا دورہ کیااورسول ہسپتال میں ٹراماسینٹراور دیگرشعبوں کامعائنہ کیا،چیف جسٹس نے صفائی کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کیا اور غفلت کے مرتکب کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے ہڑتالی ڈاکٹروں کے کیمپ کا دورہ بھی کیا،وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے ینگ ڈاکٹروں کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ڈاکٹروں کے جائز مطالبات پورے کئے جائیں، ناجائز مطالبات میں یہی رد کرتا ہوں، چیف جسٹس نے کہا کہ وزیراعلیٰ چار روز میں مطالبات کا نوٹیفکیشن کریں۔

چیف جسٹس کی یقین دہانی پر پیرا میڈیکس اور ڈاکٹروں نے ہڑتال ختم کردی،ہڑتال ختم کرنے کے بعدینگ ڈاکٹرزاورپیرامیڈیکل عملے نے چیف جسٹس کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔

مزید : قومی /علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ