”یہ جو آپ کو پنگا لینے کی عادت ہے ناں۔۔۔“ مشاہد اللہ نے لائیو پروگرام میں منصور علی خان کو ”دھمکی“ دیدی ، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا

”یہ جو آپ کو پنگا لینے کی عادت ہے ناں۔۔۔“ مشاہد اللہ نے لائیو پروگرام میں ...

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءمشاہد اللہ خان معروف صحافی و اینکرپرسن منصور علی خان کی جانب سے نواز شریف کیلئے ’پنگا‘ کا لفظ استعمال کرنے پر بھڑک اٹھے اور پھر لائیو پروگرام میں ہی انہیں ایسی ’دھمکی‘ دیدی کہ ہر پاکستانی دنگ رہ جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے سنیل نارائن نے آئی پی ایل کے اپنے پہلے ہی میچ میں ایسا کام کر دیا کہ شاہ رخ خان بھی ان کے دیوانے ہو گئے، جان کر فواد رانا بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”میرے پیار میں کون سی کمی رہ گئی تھی؟“ 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں منصور علی خا ن نے سوال پوچھا کہ ”اصل مقصد یہ ہے کہ نواز شریف کی عدالت پنگے لینے کی ہے۔ اگر وہ یہ کام چھوڑ دیں تو آپ کے خیال میں پرسکون طریقے سے حکومت نہ کر لیں، چیف جسٹس بھی کہہ رہے ہیں کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی بدترین ہے اور قوم کو بیمار کر دیا ہے۔ تو نواز شریف کی یہ عادت نہیں بن گئی کہ تمام اداروں کیساتھ انہوں نے مڈبھیڑ کرنی ہوتی ہے؟“

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے مشاہد اللہ خان نے کہا ”پہلی بات تو یہ ہے کہ آپ غیر پارلیمانی لفظ استعمال کر رہے ہیں، میں اگر کہوں کہ آپ کو پنگا لینے کی عادت ہے تو کیا آپ کو اچھا لگے گا؟“ اس پر منصور علی خان نے کہا کہ یہ کیسے غیر پارلیمانی لفظ ہو گیا؟ اس پر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ اچھا پھر آپ پنگے لیتے رہیں اور اسے ایسے ہی چلائیے گا کہ یہ جو اینکرز کو اور بالخصوص آپ کو پنگا لینے کی جو عادت ہے ناں یہ آپ کی صحت کیلئے بہتر نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔معروف سٹیج اداکارہ شیزہ بٹ پر فائرنگ، اداکارہ اس وقت کہاں اور کس حال میں ہے؟ بڑی خبر آ گئی 

دوسری بات یہ ہے کہ نواز شریف یہ کہہ رہے ہیں کہ مجھے انصاف نہیں ملا اور جس کیلئے وہ کہہ رہا ہے کہ مجھے انصاف نہیں مل رہا، آپ اسی کی بات کا حوالہ دے رہے ہیں۔ تیسرا جس پنگے کی آپ بات کر رہے ہیں تو کیا تمام 18 وزیراعظموں نے پنگے لئے تھے ؟ جو مارشل لاءلگانے والے ہیں، ان کے بارے میں آپ کے ہونٹ سلے ہوئے ہوتے ہیں، ان کا پنگا نظر نہیں آتا۔“

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /اسلام آباد /پنجاب /لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...