علی جہانگیرامریکامیں بطور سفیرتعیناتی کیس، وفاق کوکل تک تحریری جواب جمع کرانے کاحکم

علی جہانگیرامریکامیں بطور سفیرتعیناتی کیس، وفاق کوکل تک تحریری جواب جمع ...
علی جہانگیرامریکامیں بطور سفیرتعیناتی کیس، وفاق کوکل تک تحریری جواب جمع کرانے کاحکم

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو کل تک علی جہانگیر صدیقی کی امریکا میں بطورپاکستانی سفیر تعیناتی کیس سے متعلق تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق علی جہانگیر صدیقی کی امریکا میں بطورپاکستانی سفیر تعیناتی سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہےی کورٹ میں کی گئی۔کیس کی سماعت سنگل رکنی بنچ جسٹس اطہرمن اللہ نے کی۔دوران سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل راشد حنیف نے عدالت کو بتایاکہ درخواست قبل ازوقت ہے،علی جہانگیرکی بحیثیت امریکی سفیرتعینانی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔

جس پر جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیاکہ ٹھیک ہے توآپ کے بیان کوریکارڈ کاحصہ بنالوں؟یہ حساس معاملہ ہے۔ جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ کیریئرڈپلومیٹس کوکیوں نظراندازکیا گیا؟عدالت کو مطمئن نہیں کریں گے تو سیکرٹری خارجہ کو بلائیں گے پبلک انٹرسٹ کا کیس ہے، آج ہی عدالت کو وفاق تحریری جواب دے۔

عدالت نے ڈپٹی اٹارٹی جنرل کو کل تک وفاق کا تحریری جواب اورمو¿قف جمع کرانے کاحکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ علی جہانگیر صدیقی ملک کے معروف کاروباری گروپ جے ایس گروپ کے مالک جہانگیر صدیقی کے صاحبزادے ہیں جبکہ جہانگیر صدیقی پر کرپشن کے الزمات بھی ہیں جس کی تحقیقات قومی احتساب بیورو (نیب) میں جاری ہیں۔

مزید : قومی