کوٹ مومن،فرسٹ ائیرکی طالبہ زیادتی میں ناکامی پر قتل

کوٹ مومن،فرسٹ ائیرکی طالبہ زیادتی میں ناکامی پر قتل

سرگودھا (ویب ڈیسک)زیادتی میں ناکامی پر نامعلوم شخص نے فرسٹ ایئر کی طالبہ کا گلا دبا دیا، 16سالہ طالبہ ہسپتال میں دم توڑ گئی ۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

تفصیل کے مطابق کوٹ مومن کے نواحی علاقہ معظم آباد کے ڈیرہ کڑانہ کے رہائشی عمر حیات نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اسکی سالی مصباح جوکہ فرسٹ ایئر کی طالبہ تھی رفع حاجت کیلئے کھیتوں میں گئی جہاں پر پہلے سے موجود نامعلوم شخص نے اسکے ساتھ زیادتی کی کوشش کی لیکن مزاحمت پر طیش میں آکر اسے گلا دبا کر نیم مردہ حالت میں چھوڑ کر غائب ہوگیا۔

لواحقین کی تلاش پر کھیتوں میں سے نیم مردہ حالت میں ملی جسے پہلے سرگودھا کے سول ہسپتال پھر مبارک ہسپتال اور صادق ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں سے بعدازاں لاہور ریفر کردیا گیا لیکن وہ دم توڑ گئی، طالبہ کے ورثاءکے مطابق ڈاکٹروں نے طبی معائنہ کے بعد بتایا کہ طالبہ کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کی گئی  اور مزاحمت پر اسے گلا دبایا گیا ہے جسکے نشانات گلے پر موجود ہیں۔

کوٹ مومن پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے اور گلادبانے والے نامعلوم شخص کو ٹریس کرنے کیلئے اقدامات شروع کردئے گئے ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /سرگودھا

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...