مسٹر بین ایک بار پھر برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی 7 کے جاسوس بن گئے

مسٹر بین ایک بار پھر برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی 7 کے جاسوس بن گئے
مسٹر بین ایک بار پھر برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی 7 کے جاسوس بن گئے

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)ادکاار مسٹر بین جن کو مزاحیہ کردار اداکرنے میں کافی شہرت حاصل ہے وہ برطانوی اداکار روون اٹکنسن کی نئی فلم ’جونی انگلش سٹرائکس اگین میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا ئیں گے،فلم کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

اس فلم میں برطانوی جاسوس (روون اٹکنسن) ایک اور مشن کے لیے برسر پیکار دکھائی دے رہے ہیں۔ہالی ووڈ کی معروف فلم سیریز ’جیمز بانڈ‘ کی پیروڈی کے طور پر بنائی جانے والی فلم ’جونی انگلش‘ کے تیسرے حصے جونی انگلش سٹرائکس اگین کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ٹریلر میں برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی 7 کے جاسوس (روون اٹکنسن) کو ایک تعلیمی ادارے سے منسلک دکھایا گیا ہے۔ وہیں اسے اپنے ادارے کی جانب سے واپسی کا بلاوا موصول ہوتا ہے جس کے بعد وہ ایک بار پھر ایک اور مشن کے لیے روانہ ہوجاتا ہے۔جونی انگلش ایک ایسے جاسوس کی کہانی ہے جو بظاہر اتنا ذہین نہیں ہے، تاہم وہ اپنی احمقانہ حرکتوں سے اپنے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کامیاب رہتا ہے۔

فلم میں جاسوس کا کردار شہرہ آفاق مسٹر بین ہی سے اخذ کیا گیا ہے جو اپنی حماقتوں سے سب کو ہنسنے پر مجبور کردیتا ہے۔فلم جونی انگلش کے تیسرے حصے میں فرانسیسی اداکارہ اولگا کرلنکو بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں جو جیمز بانڈ سیریز کی فلم کوانٹم آف سولس میں بھی جلوہ گر ہوچکی ہیں۔فلم کو رواں برس 12 اکتوبر کو نمائش کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

مزید : تفریح

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...