تحریک انصاف کے رہنما کیخلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج

تحریک انصاف کے رہنما کیخلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج
تحریک انصاف کے رہنما کیخلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر کےخلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملتان میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر کےخلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ میپکو کی ٹیم کی جانب سے عامر ڈوگر کی رہائش گاہ کی بجلی کا میٹر بھی کاٹ دیا گیا ہے۔ تھانہ مظفرآباد میں عامر ڈوگر کے خلاف الیکٹرکسٹی ایکٹ 4623 کے تحت مقدمہ واپڈا کے ایس ڈی او انڈسٹریل اسٹیٹ محمد عمران کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

ایس ڈی او محمد عمران نے بیان ریکارڈ کرایا ہے کہ رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر کی انڈسٹریل اسٹیٹ کوٹلہ ابوالفتح میں واقع رہائش گاہ پر لگے میٹر سے گزشتہ 6 سال سے بجلی چوری کی جارہی تھی اور چھاپے کے وقت بھی میٹر پر ریڈنگ بند تھی جبکہ ریڈنگ کے وقت بھی رکن قومی اسمبلی کے گھر میں 3 اے سی اور دیگر برقی آلات استعمال ہورہے تھے۔ لاہور کی میٹرنگ اینڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے بھی بجلی چوری کی تصدیق کی ہے۔

دوسری جانب رہنما تحریک انصاف عامر ڈوگر نے بجلی چوری کے الزام کی تردید کرتے ہوئے بیان دیا ہے کہ مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے جس میں اپنے اور پرائے دونوں شامل ہیں، انتخابات کے دن قریب اور ٹکٹوں کی تقسیم کا وقت ہے اس لئے اپنوں نے مخالفین کے ساتھ مل کر سازش تیار کی اور میری ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /ملتان