سعودی عرب نے امام کعبہ کا سوشل میڈیا اکاﺅنٹ بند کردیا کیونکہ انہوں نے ۔۔۔ ہنگامہ خیز خبر آگئی

سعودی عرب نے امام کعبہ کا سوشل میڈیا اکاﺅنٹ بند کردیا کیونکہ انہوں نے ۔۔۔ ...

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی حکومت کی جانب سے امامِ کعبہ ڈاکٹر سعود الشریم کا ٹوئٹر اکاﺅنٹ بند کردیا گیا ہے، شیخ سعود نے بعض معاملات پر سعودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ان اقدامات کو غیر شرعی قرار دیا تھا۔

امام کعبہ شیخ سعود الشریم کا ٹوئٹر اکاوئنٹ اس بنا پر بند کردیا گیا ہے کہ انہوں نے سیاسی پوسٹیں کیں اور بعض اقدامات کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کے حوالے سے مشہور ہے کہ وہ سعودی حکومت کے ہر اقدام پر آمنا و صدقنا نہیں کہتے بلکہ معاملات پر گہری نظر رکھتے اور خلافِ شرع کاموں پر کڑی تنقید کرتے ہیں۔

1964 میں پیدا ہونے والے شیخ سعود الشریم امام کعبہ کے ساتھ ساتھ ام القرا یونیورسٹی مکہ میں فقہ کے ڈیپارٹمنٹ کے ڈین اور سپیشل پروفیسر ہیں جبکہ وہ مکہ مکرمہ میں ہائی کورٹ کے جج بھی ہیں۔

مزید : عرب دنیا

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...