”عمر اکمل نے کیا پکوڑے بیچنے ہیں جو۔۔۔“ صحافی نے لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو کو فون کر کے عمر اکمل کو بس میں نہ بٹھانے سے متعلق سوال پوچھا تو انہوں نے کیا جواب دیا؟ ایسا انکشاف کہ سوشل میڈیاپر ہنسی کا سیلاب آ گیا

”عمر اکمل نے کیا پکوڑے بیچنے ہیں جو۔۔۔“ صحافی نے لاہور قلندرز کے چیف ...

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری میں لاہور قلندرز کے ابتدائی میچوں میں عمر اکمل نے بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تو اگلے میچوں کیلئے انہیں ٹیم سے باہر نکال دیا گیا جس کے بعد وہ گراﺅنڈ میں بھی نہ آئے اور اس بات پر سب حیران ہوتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”پاکستانی یوں ہی کمال نہیں ہیں“آفریدی کو آﺅٹ کرنے پر شاہین آفریدی نے جشن نہیں منایا تھا لیکن کوہلی کو آﺅٹ کرنے پر بھارت ہی کے نوجوان کھلاڑی نے انہیں کیا گالی دی؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ایسا ہنگامہ برپا کیا کہ بھارتی شرمندہ ہو گئے، دیکھ کر آفریدی کا سر بھی فخر سے بلند ہو جائے گا 

کسی نے کہا کہ عمر اکمل کے ہوٹل سے نکلنے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے تو کسی نے یہ دعویٰ کیا کہ برینڈن میکالم نے عمر اکمل کو ٹیم بس میں بیٹھنے اور ٹیم کے لڑکوں کیساتھ ناشتہ کرنے سے بھی منع کر دیا ہے لیکن اصل حقیقت کیا ہے؟ لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عاطف رانا نے پردہ اٹھا ہی دیا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عاطف رانا نے کہا کہ ”عمر اکمل پاکستان کے بہت بڑے کھلاڑی ہیں اور جب تک ہمارا ٹورنامنٹ میں رہنے کا چانس تھا، ہم نے انہیں بھرپور موقع دیا لیکن بدقسمتی سے وہ فارم می نہیں تھے اور جب ہم ٹورنامنٹ سے آﺅٹ ہو گئے تو ٹیم مینجمنٹ نے نئے لڑکوں کو موقع دینے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے سنیل نارائن نے آئی پی ایل کے اپنے پہلے ہی میچ میں ایسا کام کر دیا کہ شاہ رخ خان بھی ان کے دیوانے ہو گئے، جان کر فواد رانا بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”میرے پیار میں کون سی کمی رہ گئی تھی؟“ 

رہی ہوٹل میں بند کرنے کی بات تو ایسا ہرگز کچھ نہیں ہوا تھا۔ مجھے بھی ایک صحافی نے فون کیا اور پوچھا کہ سنا ہے برینڈن میکالم نے عمر اکمل کو ٹیم بس میں بیٹھنے سے بھی منع کر دیا ہے؟ تو میں نے کہا کہ بس کیا راولپنڈی جا رہی ہے یا عمر اکمل نے بس میں پکوڑے بیچنے ہیں؟ وہ ایک سینئر کھلاڑی ہیں، ہم کیا انہیں ڈگ آﺅٹ میں لے جا کر پانی پلانے کیلئے استعمال کریں گے؟ عمر ہمارے بہت بڑے سٹار ہیں اور سینئر کھلاڑی ہے اور دل کے بہت قریب ہیں۔ “

مزید : ڈیلی بائیٹس /کھیل

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...