چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا 13 سالہ لڑکی سے زیادتی اور ویڈیو بنانے کا نوٹس

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا 13 سالہ لڑکی سے زیادتی اور ویڈیو بنانے کا نوٹس
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا 13 سالہ لڑکی سے زیادتی اور ویڈیو بنانے کا نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے ٹنڈو محمد خان میں 13 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی اور واقعے کی ویڈیو بنانے کے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی ایم شیخ نے ٹنڈو محمد خان میں بااثر افراد کی جانب سے 13 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی اوراس کی ویڈیو بنانے کے واقعے سے متعلق خبرکا نوٹس لے لیا ہے، عدالت عالیہ نے آئی جی سندھ، ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان اور متعلقہ سیشن جج سے 11 اپریل تک رپورٹ طلب کرلی۔